Thursday, 19 February 2015

پاکستان ٹیم اب تک کی کمزور ترین ٹیم ہے: جاوید میانداد

پاکستان ٹیم اب تک کی کمزور ترین ٹیم ہے: جاوید میانداد

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق کپتان جاوید میانداد نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو اب تک کی کمزور ترین ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف بہترین کھلاڑیوں کا ہی انتخاب کرنا ہوگا، کوئی بھی تجربہ مہنگا پڑ سکتا ہے۔ ایک انٹرویو میں جاوید میاندان نے کہا کہ کرائسٹ چرچ کی وکٹ ویسٹ انڈیز کے باﺅلرز کیلئے بہترین ثابت ہو سکتی ہے جبکہ آئرلینڈ سے شکست کے بعد وہ زخمی شیر کی طرح ہے جسے زیر کرنا آسان نہیں ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ کرکٹ ٹیم بہت کمزور ہے، ماضی میں ہونے والے کسی بھی میگاایونٹ میں پاکستان ٹیم کی حالت اتنی بری نہیںتھی اور اس کی وجہ دوسری ٹیموں کا مضبوط ہونا نہیں بلکہ سلیکٹرز کی جانب سے کچھ باصلاحیت کھلاڑیوں کو نظرانداز کرنا ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کو آسان نہیں لینا چاہئے جبکہ آئرلینڈ نے بھی خود کو باصلاحیت ٹیم ثابت کر کے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف عمر اکمل سے وکٹ کیپنگ کرائی جا سکتی ہے تاہم سرفراز احمد کو جلد واپس لانے میں ہی بھلائی ہے۔ وہ ریگولر کیپر ہونے کیساتھ ساتھ بہترین بلے باز ہیں جو کسی بھی صورتحال میں بہترین کھیل پیش کرنا جانتے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ گرانٹ لوڈن کے مستعفی ہونے ، استعفیٰ واپس لینے کی اطلاعات

قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ گرانٹ لوڈن کے مستعفی ہونے ، استعفیٰ واپس لینے کی اطلاعات

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تین کھلاڑیوں سے تلخ کلامی کے بعد قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ گرانٹ لوڈن کے مستعفی ہونے اور پھر ٹیم منیجر نویداکرم چیمہ کی مداخلت پر کام جاری رکھنے پر آمادگی کا اظہار کردیا۔ فیلڈنگ کوچ کے پیغام کے بعد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم منیجمنٹ سے رپورٹ طلب کرلی تاہم پی سی بی ترجمان نے استعفے کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ وہ کام جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
مقامی میڈیا کے ذرائع کے مطابق بھارت سے شکست کے بعد پریکٹس سیشن کے دوران شاہدآفریدی ، عمراکمل اور احمد شہزاد نے گرانٹ لوڈن سے ناررواسلوک کیاتھا اور کچھ کھلاڑیوں کے رویئے کی وجہ سے وہ نالاں تھے جس پر وہ اُنہوں نے مستعفی ہونے کی دھمکی دی تھی لیکن پی سی بی نے معاملات ٹھنڈے کرنے کی کوشش کی اور کوئی خاطر خواہ کامیابی نہ ہوسکی ۔
بتایاگیاہے کہ میسج کے ذریعے لوڈن نے چیئرمین پی سی بی کو بتادیاہے کہ وہ مزید کام نہیں کرسکتے جس کے بعد ٹیم میجمنٹ کی طرف سے فیلڈنگ کوچ کومنانے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں اور نوید اکرم چیمہ کو ذمہ داری دیدی گئی ہے ۔ پی سی بی کی کوشش ہے کہ گرانٹ لوڈ ٹیم کو ورلڈ کپ کے دوران چھوڑ کرنہ جائیں ۔ بالآخر نوید اکرم چیمہ کی کوششیں رنگ لائیں اوراُنہوں نے کام جاری رکھنے پرآمادگی کا اظہار کردیا۔
پی سی بی ترجمان نے میڈیا پر خبریں نشر ہونے کے بعد اپنے بیان میں کہاکہ گرانٹ لوڈن نے استعفیٰ نہیں دیا، وہ اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
یادرہے کہ گذشتہ سال اکتوبرمیں گرانٹ لوڈن نے پی سی بی کے ساتھ دوسال کا معاہدہ کیاتھا اور معاہدہ پوراہونے میں تقریباًڈیڑھ سال باقی ہے۔

ورلڈکپ2015،نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 8وکٹوں سے شکست دیدی

ورلڈکپ2015،نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 8وکٹوں سے شکست دیدی

ویلنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 8وکٹوں سے شکست دیدی۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 33.2اوور میں 123رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جس کے تعاقب میں کیوی ٹیم نے 12.2اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر مقررہ ہدف پورا کر لیا ۔
انگلیلنڈ کے بلے بازو میں روٹ نے 46اورمعین علی نے 20رنز بنائے جبکہ کیوی کے بالرؤں میں ٹم سودتھی نے 7وکٹیں حاصل کیں جبکہنیوزی لینڈ کی ٹیم میں میکلم نے 77اور گپٹل نے22رنز بنائے جس میں انگلینڈ کے ووکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

out was totally wrong

This out was totally wrong and the main controversy of this World cup that was being played. It was happened in the cricket stadium In Adelaide and when Pakistani Cricketer Akmal was given and caught behindhand on bowling of a spinner.
In this show, host elevated a big query mark on the indian caption Dhoni as he is a top class keeper and without any reason he appeal for 3 umpire that Umar is caught by him was totally illogical. He done his job as keeper but he was not out. Those guests who were sitting in this show, one replied on host question that keeper has a right for appeal if he feels that batsman has not out or out. This mistake was done by the 3rd umpire and it was very bad decision by him. Even Akmal did not touch his bat with the ball and still he was considered out. There are conclusive proofs that he was not out and decision goes in favour of Akmal but still the umpire gave Akmal out. All this happened in this match was really a shocking and doubtful to all Pakistani peoples.

سری لنکن ٹیم کے باؤلنگ مشیر رتنائی کے معاہدے میں ورلڈ کپ تک تجدید


سری لنکن ٹیم کے باؤلنگ مشیر رتنائی کے معاہدے میں ورلڈ کپ تک تجدید


 کولمبو ( نیٹ نیوز) سری لنکا نے قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ مشیر رومیش رتنائیکے کے معاہدے میں رواں ورلڈ کپ کے آخر تک تجدید کر دی۔ سابق سری لنکن فاسٹ باؤلر نے عارضی بنیادوں پر بطور باؤلنگ مشیر 4 فروری سے آئی لینڈرز کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کا آغاز کیا تھا اور ابتدائی طور پر سری لنکا نے ان سے 20 فروری تک کا معاہدہ کر رکھا تھا لیکن اب وہ رواں ورلڈ کپ کے ختم ہونے تک ٹیم کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔ فاسٹ باؤلنگ کوچ چمندا واس بھی میگا ایونٹ کے دوران ٹیم کے ساتھ برقرار رہیں گے۔ رتنائیکے اس سے قبل 2011ء میں بھی عبوری طور پر سری لنکن ٹیم کی کوچنگ کر چکے ہیں۔ سری لنکا نے 2011ء میں منعقدہ عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ختم ہونے کے بعد ٹریور بیلس کی جگہ رتنائیکے کو عارضی بنیادوں پر ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری سونپی تھی۔

ویسٹ انڈیز ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں، مائیکل ہولڈنگ


ویسٹ انڈیز ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں، مائیکل ہولڈنگ


 سڈنی ( نیٹ نیوز)ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر مائیکل ہولڈنگ نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں اس کو جیت کی ضرورت ہے ایک انٹرویومیں ان کا کہنا تھا کہ آئرلینڈ کو اب تسلیم کرنے کی ضرورت ہے اور اسے ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم کا درجہ دینے کا وقت آ گیا ہے۔مائیکل ہولڈنگ کا یہ بیان آئرلینڈ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ورلڈ کپ کے میچ میں جیت کے بعد سامنے آیا ہے۔ویسٹ انڈیز کے سابق باؤلر کے مطابق اگر آئرلینڈ کرکٹ کی دنیا کے نچلے خطوں کے اردگرد تاخیر کرتا رہا تو اس صورت میں وہ اپنے اچھے کھلاڑیوں کو ضائع کرتا رہے گا۔ان کا مزید کہنا تھا ’ائین مورگن نے آئرلینڈ کو چھوڑ کر انگلینڈ کی جانب سے کرکٹ کھیلنے کو اسی لیے ترجیح دی۔ کیونکہ انھیں وہاں کرکٹ کے روشن امکانات دکھائی دیے۔

پاکستان کو اعتماد میں کمی کے باعث بھارت سے شکست ہوئی، سنیل گواسکر


پاکستان کو اعتماد میں کمی کے باعث بھارت سے شکست ہوئی، سنیل گواسکر


 سڈنی ( نیٹ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ رواں ورلڈ کپ میں شریک پاکستانی ٹیم اب تک عالمی کپ مقابلوں میں شرکت کرنے والے پاکستان کی کمزور ترین ٹیم ہے۔این ڈی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق عظیم بلے باز نے کہا کہ پاکستان کی بھارت کے خلاف اف میچ میں سب سے بڑی غلطی ریگولر کیپر کو نہیں کھلانا تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ڈراپ کیچ سے یہ سبق ملتا ہے کہ یہ ہمیں ہمیشہ اپنے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیے۔ سنیل گواسکرنے مزید کہا کہ پاکستان کی بھارت کے خلاف ورلڈکپ میں میچ نہ جیتنے کی وجہ عدم اعتماد اور بھروسے کی کمی تھی اور یہی وجہ ہے کہ وہ اب تک ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست نہیں دے سکے۔انہوں نے اس میچ کو پاکستان اور بھارت کے درمیان اب تک ورلڈ کپ میں ہونے والا سب سے یکطرفہ مقابلہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ 1992 میں ہونے والا ورلڈ کپ مقابلہ اب تک عالمی ایونٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والا سب سے یکطرفہ میچ تھا۔سابق بھارتی بلے باز نے پاکستان کے خلاف بھارتی ٹیم کی کارکردگی کو شاندار قرار دیا۔

ورلڈ کپ،مصباح کو اپنے سے ’’بڑے‘‘ کرکٹرز کیساتھ کھیلنے کا موقع ملے گا

ورلڈ کپ،مصباح کو اپنے سے ’’بڑے‘‘ کرکٹرز کیساتھ کھیلنے کا موقع ملے گا

 سڈنی( نیٹ نیوز) ورلڈکپ میں مصباح الحق کو اپنے سے بھی ’’بڑے‘‘ کرکٹرز کیساتھ کھیلنے کا موقع ملے گا۔پاکستانی کپتان اس وقت 40 برس کے ہیں،4مارچ کو شیڈول مقابلے کیلیے یو اے ای کی ٹیم میں میگا ایونٹ کے سب سے عمر رسیدہ کرکٹر 43سالہ خرم خان اور42برس کے محمد توقیر بھی شامل ہوں گے۔ خرم ورلڈ کپ کھیلنے کا مدتوں پرانا خواب سچ ہونے پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہے، وہ پاکستان میں پیدا ہوئے اور پھر روزگار کی تلاش میں 1999 میں دبئی چلے گئے، وہاں انھیں ایک فضائی کمپنی میں جاب ملی، فارغ وقت میں وہ کرکٹ کا شوق بھی پورا کرتے رہے۔ 2004 میں خرم خان نے ون ڈے ڈیبیو کیا مگر 2014 کے آغاز میں ہی چار مکمل طور پر تسلیم شدہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیل پائے۔ان کی آنکھوں میں ورلڈ کپ کھیلنے کا خواب ہی بسا ہوا تھا، وہ کہتے ہیں کہ میں نے ریٹائرمنٹ کے بارے میں بھی سوچا مگر میگا ایونٹ کھیلنے کی خواہش نے اس فیصلے سے باز رکھا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت کیلئے میدان میں اتریں گے،احمد شہزاد


ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت کیلئے میدان میں اتریں گے،احمد شہزاد


 کرائسٹ چرچ ( نیٹ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز احمد شہزاد نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف شکست ماضی کا حصہ بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم شکست کو بھلا کر ویسٹ انڈیز کے خلاف میدان میں کامیابی کے لئے میدان میں اترے گی کھلاڑی جیت کے لئے پرعزم ہیں۔ پاکستانی ٹیم نے گیارہویں آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کالی آندھی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا۔ دونوں ٹیمیں گروپ بی کے اہم میچ میں 21 فروری کو آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق میچ ہفتہ کی علی الصبح 3 بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کو ابتدائی میچز میں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ گرین شرٹس کو روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی جبکہ آئرلینڈ نے کالی آندھی کو ہرا کر میگا ایونٹ میں پہلا بڑا اپ سیٹ کیا۔

ویسٹ انڈیز سے میچ اہمیت کا حامل ہے، اقبال قاسم


ویسٹ انڈیز سے میچ اہمیت کا حامل ہے، اقبال قاسم


 اسلام آباد(آن لائن) سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم نے کہا ہے کہ پاکستان ویسٹ انڈیز کا میچ بہت اہمیت کا حامل ہے اور اس میں پاکستان کے لئے غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کا میچ جو اکیس فروری کو ہونے والا ہے اس کی پاکستان کے لئے بہت زیادہ اہمیت ہے اور اس میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو منصوبہ بندی کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔ اور بیٹنگ میں تبدیلی کرنے کی ضرورت ہے

جنوبی افریقن ٹیم پاکستان سے زیادہ خطرناک ہے،ٹنڈولکر

جنوبی افریقن ٹیم پاکستان سے زیادہ خطرناک ہے،ٹنڈولکر


 نئی دہلی ( نیٹ نیوز) لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر نے بھارتی ٹیم کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی افریقن ٹیم پاکستان سے زیادہ خطرناک ہے، میچ میں کامیابی کیلئے کھلاڑیوں کو صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھانا ہو گی۔ ٹنڈولکر نے چار برس قبل 2011ء میں منعقدہ ورلڈکپ میں ٹیم کو عالمی چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا اور 2013ء میں انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔ بھارتی ٹیم نے ابتدائی میچ میں پاکستان کو 76 رنز سے زیر کر کے میگا ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔ ماسٹر بلاسٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ گرین شرٹس کے مقابلے جنوبی افریقہ زیادہ متوازن ٹیم ہے اس کے خلاف میچ میں کامیابی کیلئے بھارتی ٹیم کو بڑی اوپننگ شراکت قائم کرنے کے ساتھ ساتھ سنگل، ڈبلز لینے میں بھی احتیاط کرنا ہو گی کیونکہ پروٹیز کی فیلڈنگ بہت مضبوط ہے۔

Contact Form

Name

Email *

Message *