پاکستان کو اعتماد میں کمی کے باعث بھارت سے شکست ہوئی، سنیل گواسکر
سڈنی ( نیٹ نیوز) بھارتی
کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ رواں ورلڈ کپ میں شریک
پاکستانی ٹیم اب تک عالمی کپ مقابلوں میں شرکت کرنے والے پاکستان کی کمزور
ترین ٹیم ہے۔این ڈی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق عظیم بلے باز نے کہا کہ
پاکستان کی بھارت کے خلاف اف میچ میں سب سے بڑی غلطی ریگولر کیپر کو نہیں
کھلانا تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ڈراپ کیچ سے یہ سبق ملتا ہے کہ یہ ہمیں ہمیشہ
اپنے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیے۔ سنیل گواسکرنے مزید
کہا کہ پاکستان کی بھارت کے خلاف ورلڈکپ میں میچ نہ جیتنے کی وجہ عدم
اعتماد اور بھروسے کی کمی تھی اور یہی وجہ ہے کہ وہ اب تک ورلڈ کپ میں
بھارت کو شکست نہیں دے سکے۔انہوں نے اس میچ کو پاکستان اور بھارت کے درمیان
اب تک ورلڈ کپ میں ہونے والا سب سے یکطرفہ مقابلہ ماننے سے انکار کرتے
ہوئے کہا کہ 1992 میں ہونے والا ورلڈ کپ مقابلہ اب تک عالمی ایونٹ میں
دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والا سب سے یکطرفہ میچ تھا۔سابق بھارتی بلے باز
نے پاکستان کے خلاف بھارتی ٹیم کی کارکردگی کو شاندار قرار دیا۔
No comments:
Post a Comment