قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ گرانٹ لوڈن کے مستعفی ہونے ، استعفیٰ واپس لینے کی اطلاعات
مقامی میڈیا کے ذرائع کے مطابق بھارت سے شکست کے بعد پریکٹس سیشن کے دوران شاہدآفریدی ، عمراکمل اور احمد شہزاد نے گرانٹ لوڈن سے ناررواسلوک کیاتھا اور کچھ کھلاڑیوں کے رویئے کی وجہ سے وہ نالاں تھے جس پر وہ اُنہوں نے مستعفی ہونے کی دھمکی دی تھی لیکن پی سی بی نے معاملات ٹھنڈے کرنے کی کوشش کی اور کوئی خاطر خواہ کامیابی نہ ہوسکی ۔
بتایاگیاہے کہ میسج کے ذریعے لوڈن نے چیئرمین پی سی بی کو بتادیاہے کہ وہ مزید کام نہیں کرسکتے جس کے بعد ٹیم میجمنٹ کی طرف سے فیلڈنگ کوچ کومنانے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں اور نوید اکرم چیمہ کو ذمہ داری دیدی گئی ہے ۔ پی سی بی کی کوشش ہے کہ گرانٹ لوڈ ٹیم کو ورلڈ کپ کے دوران چھوڑ کرنہ جائیں ۔ بالآخر نوید اکرم چیمہ کی کوششیں رنگ لائیں اوراُنہوں نے کام جاری رکھنے پرآمادگی کا اظہار کردیا۔
پی سی بی ترجمان نے میڈیا پر خبریں نشر ہونے کے بعد اپنے بیان میں کہاکہ گرانٹ لوڈن نے استعفیٰ نہیں دیا، وہ اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
یادرہے کہ گذشتہ سال اکتوبرمیں گرانٹ لوڈن نے پی سی بی کے ساتھ دوسال کا معاہدہ کیاتھا اور معاہدہ پوراہونے میں تقریباًڈیڑھ سال باقی ہے۔

No comments:
Post a Comment