نیلسن ( مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ کے عالمی میلے میں ویسٹ انڈیز کو شکست
دینے کے ساتھ ہی آئرلینڈ نے ریکارڈ بنا لیا۔ویلنٹائن ڈے یعنی 14فروری سے
شروع ہونیوالے ورلڈکپ کا یہ پانچواں میچ تھا اور اب تک کوئی بھی ٹیم بعدمیں
بیٹنگ کرکے کامیابی حاصل نہیں کرسکی لیکن آئرلینڈ دس ٹیموں میں وہ واحد
ٹیم تھی جس نے بعد میں بیٹنگ کرکے کامیابی حاصل کی ۔ ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ
کو جیت کے لیے 305رنز کا ہدف دیا جو آئرش ٹیم نے 45.5اوورزمیں حاصل کرکے
کامیابی اپنے نام کی ۔
Monday, 16 February 2015
پی سی بی نے عمر اکمل کے مشکوک آﺅٹ پر اپیل نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا
ناقص ایمپائرنگ، عمراکمل کے آﺅٹ کو کمنٹیٹرز نے بھی مشکوک قراردیدیا تازہ اطلاعات کے مطابق پی سی بی کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیم انتظامیہ کی جانب سے عمر اکمل کے مشکوک آﺅٹ پر آئی سی سی سے اپیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پی سی بی نے موقف اختیار کیا ہے کہ تھرڈ امپائر کی جانب سے دیا گیا فیصلہ درست تھا جس کے خلاف پی سی بی نے اپیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے عمر اکمل بھارتی باﺅلر روندرا جدیجا کی گیند پر ایم ایس دھونی کے ہاتھوں بغیر کوئی سکور کیے آﺅٹ ہوئے تھے۔
بھارت سے شکست بھلا کر اگلے میچز کے بارے میں سوچنا ہوگا:مصباح الحق
ڈیلیڈ (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہاہے کہ بھارت
کیخلاف میچ میں شکست کو بھلا کر آگے دیکھنا ہو گا۔انعامی تقریب میں
کمنٹیٹر سے بات چیت کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہاہے کہ بھارت کی جانب سے دیا
جانے والا 300رنز کا ہدف کوئی بڑا ٹارگٹ نہیں تھا لیکن تین وکٹیں گرنے کے
بعد بیٹنگ لائن سنبھل نہیں سکی اور یکے بعد دیگرے کھلاڑی آوٹ ہوتے گئے
۔انہوں نے کہاکہ اب ہمیں یہ میچ بھلا کر آگے دیکھنا ہوگا کیونکہ اگلے میچز
بھی بہت اہم ہیں ۔کپتان نے کہا کہ وہ ٹیم کی گارگردگی سے مطمئن ہیں اور
باولرز نے بھی اچھی کارگردگی کامظاہرہ کیا ۔
Live Score - Daily Pakistan Cricket
Upcoming Matches
Scotland vs New Zealand
03:00AM 17 Feb
Afghanistan vs Bangladesh
08:30AM 18 Feb
United Arab Emirates vs Zimbabwe
03:00AM 19 Feb
England vs New Zealand
06:00AM 20 Feb
West Indies vs Pakistan
03:00AM 21 Feb
03:00AM 17 Feb
Afghanistan vs Bangladesh
08:30AM 18 Feb
United Arab Emirates vs Zimbabwe
03:00AM 19 Feb
England vs New Zealand
06:00AM 20 Feb
West Indies vs Pakistan
03:00AM 21 Feb
Advertise Here
Subscribe to:
Posts (Atom)
