Friday, 13 February 2015

ورلڈ کپ 2015،آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 343رنز کا ہدف دیدیا

میلبورن(مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈ کپ 2015،آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 343رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ 2015ء کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کے ٹیم آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے9وکٹوں کے نقصان پرمقررہ اوورز میں 342ربز بنائے آسٹریلوی کھلاڑیوں میں فنچ نے135رنز کی شاندار اننگز کھیل کے عالمی کپ 2015کی پہلی سنچری بنائی جبکہ میکس ول نے66 اور بیلی نے 55رنز بنائے جس میں نیوزی لینڈ کے بالرؤں میں فن نے 5اور براڈ نے2 وکٹیں حاصل کیں۔

Misbah ul haq say to players:







Pressure will be in the match against India,do  not have to play with emotional in Match

Icc world cup 2015

1st match pool a newzeland v sri lanka at cristurch newzeland won by 98 runs

مزید انجری کی صورت میں سعید اجمل دستیاب ہوں گے: شہریار خان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم میں مزید انجری کی صورت میں سعید اجمل ورلڈکپ کیلئے دستیاب ہوں گے۔ جمعے کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ ورلڈکپ میں محض بھارت کے خلاف جیت حاصل کرنے پر قومی ٹیم کو کوئی انعام نہیں دیا جائے گا البتہ پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انعامات میں کوئی کسر نہیں باقی نہیں رکھی جائے گی۔ شہریار خان نے عالمی کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی فتح کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محض ہار یا جیت سے سب کچھ ٹھیک نہیں ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے متعدد کھلاڑی انجری کا شکار ہیں تاہم ان کے متبادل منتخب کر لئے گئے ہیں اور اگر اب کوئی اور انجری ہوئی تو سعید اجمل متبادل کے طور پر دستیاب ہوں گے۔ واضح رہے کہ سعید اجمل کو غیر قانونی باو¿لنگ ایکشن کے باعث بین الاقوامی کرٹ کھیلنے سے روک دیا گیا تھا تاہم اب ان کا ایکشن کلیئر قرار دیا جاچکا ہے جس کے بعد خود سعید اجمل نے بھی ورلڈکپ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا تاہم اب پی سی بی نے بھی سعید اجمل کو گرین سگنل دے دیا ہے۔

SPORTS VALLEY: Icc Cricket World Cup 2015 Opening Ceremony

SPORTS VALLEY: Icc Cricket World Cup 2015 Opening Ceremony

Icc Cricket World Cup 2015 Opening Ceremony

Contact Form

Name

Email *

Message *