Saturday, 21 February 2015

چیف سلیکٹر میچ سے ایک رات قبل جواءخانہ کس سے ملنے گئے؟چونکا دینے والا انکشاف



چیف سلیکٹر میچ سے ایک رات قبل جواءخانہ کس سے ملنے گئے؟چونکا دینے والا انکشاف

  •  
  •  
کرائسٹ چرچ (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈکپ 2015ءمیں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں عبرتناک شکست نے جہاں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے وہیں ٹیم مینجمنٹ کے ارکان کی کارکردگی بھی واضح ہو گئی ہے۔ قومی ٹیم ابتدائی 2 میچ ہار کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرتی بھی نظر نہیں آ رہی لیکن دوسری جانب ٹیم مینجمنٹ کے اہم اراکین اور ”چیف سلیکٹر“ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کے ایک ”کاسینو“ کی سیر میں مصروف رہےاور میچ سے پچھلی رات انہوں کاسینوکادورہ کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ٹیم مینجمنٹ کے اہم رکن ’چیف سلیکٹر‘کافی دیر تک کاسینو میں موجود رہے ہیں جس کے باعث یہ سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ آخر ٹیم مینجمنٹ کے اراکین کا ایسی جگہ پر کیا کام ہے؟ وہاں کیوں اور کیا کرنے گئے؟ کیا وہ کاسینو میں کسی خفیہ ملاقات کیلئے گئے تھے یا پھر یہ دورہ ”آفیشل“ تھا؟ ایک جانب تو پاکستانی کرکٹ ٹیم قوم کا سرفخر سے بلند کرنے کے بجائے رسوائی کا سبب بن رہی ہے تو دوسری جانب ٹیم مینجمنٹ کے اراکین بھی کاسینو میں جا کر پاکستان کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں۔ شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذمہ داران ٹیم مینجمنٹ کے ان اراکین سے کاسینو جانے سے متعلق تحقیقات کریں اور اگر یہ سچ ہے تو چیف سلیکٹر سمیت کاسینو جانے والے تمام اراکین کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

پاکستان کی شکست،پی سی بی کا ورلڈ کپ کے بعد ٹیم مینجمنٹ تبدیل کرنے کا عندیہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں دوسری شکست کے بعد ٹیم کا ٹورنامنٹ باہر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جسے دیکھتے ہوئے پی سی بی نے بھی سخت فیصلے کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے پاکستانی ٹیم کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کی صورت میں ٹیم مینجمنٹ اور کوچز تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پی سی بی کے چیئر مین شہریار خان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ ہارنے کے بعد ٹیم کو ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز جوش اور جذبے سے کھیلنے کا مشورہ دیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ ریگولر کیپر سرفراز احمد کو کھلانے کا بھی مشورہ دیا ہے۔

سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے پاکستان کی عبرتناک شکست پر موقف دیتے ہوئے






لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے پاکستان کی عبرتناک شکست پر موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو مایوس نہیں ہونا چاہیئے کیونکہ جب آپ جیت جاتے ہیں تو 2 دن بعد بھول جاتے ہیں جبکہ ہار کا رونا ہر وقت روتے رہتے ہیں۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ اس ٹورنامنٹ میں ہم نے 2 وارم اپ میچز جیتے تھے جبکہ اب والے میچ ہم ہار گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم کا غصہ جائز ہے لیکن یہ اس طرح نہیں ہونا چاہیئے جس طرح نکالا جا رہا ہے۔
چیف سلیکٹر میچ سے ایک رات قبل جواءخانہ کس سے ملنے گئے؟چونکا دینے والا انکشاف
نجم سیٹھی نے ٹیم سلیکشن کے حوالے سے بتایا کہ تین تین ایکسپرٹ ٹیم میں سلیکشن کا کام کرتے ہیں جبکہ وہ ہی فیصلہ کرتے ہیں کہ کس کو ٹیم میں شامل کرنا ہے اور کس کو نہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ بورڈ چیئرمین کبھی فون کر کے یہ نہیں کہتا کہ اسے شامل کرو اور اے نکال دو۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ میں بورڈ میں زیادہ نہیں صرف ایک عہدے پر فائز ہوں جبکہ میرے پاس کوئی زیادہ اختیارات بھی نہیں ہیں ۔آج کی ہونے والی تنقید کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ اس ساری تنقید کے پیچھے کوئی سیاست شامل ہو جس کا مجھے نشانہ بنایا جا رہا ہو۔اپنے دفاع میں انہوں نے شعیب اختر کا موقف بھی سنوایا جس میں ان سے سخت اقدامات اٹھانے کا کہا گیا ہے۔

بدترین شکست، چیف سلیکٹر معین خان کو واپس بلائے جانے کا امکان

بدترین شکست، چیف سلیکٹر معین خان کو واپس بلائے جانے کا امکان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈکپ 2015ءمیں قومی کرکٹ ٹیم کی شرمناک کارکردگی کے بعد بالآخر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بھی ہوش ہو گیا ہے اور اس نے چیف سلیکٹر معین خان کو واپس بلانے پرغور شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر معین خان چیف سلیکٹر کی حیثیت سے ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا میں موجود ہیں جبکہ وہ ٹورسلیکشن کمیٹی کا بھی حصہ ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کی حالیہ کارکردگی کے بعد معین خان کی واپسی کا امکان ہے اور بورڈ نے اس سلسلے میں سوچ بچار شروع کر دی ہے اور جلد ہی حتمی فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔
قبل ازیں یہ انکشاف ہوا تھا کہ معین خان سمیت ٹیم مینجمنٹ کے اہم اراکین کی کرائسٹ چرچ کے ایک ”کاسینو“ میں دیکھے گئے تاہم ان کی وہاں موجودگی کی وجوہات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد شائقین کرکٹ کی جانب سے یہ سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ آخر ٹیم مینجمنٹ کے اراکین کا ایسی جگہ پر کیا کام ہے؟ وہاں کیوں اور کیا کرنے گئے؟ کیا وہ کاسینو میں کسی خفیہ ملاقات کیلئے گئے تھے یا پھر یہ دورہ ”آفیشل“ تھا؟ ذرائع کا کہنا ہے کہ کاسینو جانے کی خبر کے سامنے آنے کے بعد ہی معین خان کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Contact Form

Name

Email *

Message *